25

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت کسی اضافے یا کمی کے بغیر ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں