27

پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کا احتجاج، پوری حکومت مستعفی

الماتے: قزاقستان میں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد پوری حکومت مستعفی ہوگئی ہے ۔ صدر قاسم جمرات توکایوف نے استعفی منظور کرلیا ہے۔
عبوری کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے صدر قاسم نے ہدایت کی کہ فوری طور پر پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو منجمد کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے دیگر اقدامات کا بھی اعلان کیا ۔
واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر اتوار سے شروع ہونے والے مظاہروں میں سینکڑوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے 200 کے قریب مظاہرین کو گرفتار بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں