21

سونا مہنگا ہو گیا

کراچی: پاکستان میں سال نو کے پہلے روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کمی ہوئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کے فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 85 روپے کمی کیساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 25 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس قیمت مزید 10 ڈالر اضافے کیساتھ ایک ہزار 830 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 2 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسی طرح ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے پر برقرار ہے جبکہ فی اونس چاندی کے نرخ 0.13 ڈالر اضافے سے 23.40 ڈالر ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں