25

امیر ، غریب کیلئے الگ قوانین سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں: وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ غریب اور امیر کیلئے الگ قوانین ہونے پر قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی اسلامی سکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کا زور قانون کی حکمرانی پر تھا، نبی ﷺنے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی کو بہت اہمیت حاصل تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل ہوتا تھا، وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ کئی ممالک ایسے ہیں جو کرپٹ سمجھے جاتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے زور دیا کہ رسول کریم ﷺ کی مثالوں پر عمل کرنے سے ہی خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ رحمتہ اللعالمین ہیں ، ہم نبی اکرم ﷺ کے پیروکار ہیں ۔ ریاست مدینہ میں لوگوں کا کردار بلند کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں