21

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی

کراچی: کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
پنجاب ٹانیوز کے مطابق سیریز 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کی گئی، پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ آج رات واپس وطن روانہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 18 دسمبر سے کراچی میں ہی شروع ہونی تھی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں