33

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان بابر اعظم کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو 173 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 32، حیدر علی 31، شاداب خان نے 28 رنز بنائے۔ اسی طرح فخر زمان نے 10، آصف علی 9 اور کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا سکے۔

خیال رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے 200 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی، مہمان ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں