45

جنید صفدر نے ایک بار پھر اپنی آواز سے لوگوں پر سحر طاری کردیا

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی خوبصورت آواز کا جادو ایک بار پھر لوگوں پر چل گیا۔

گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات سے قبل ’’قوالی نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی مدعو تھے۔

جنید صفدر نے گزشتہ شب’’قوالی نائٹ‘‘ کے دوران راحت فتح علی خان کا خوبصورت گیت ’’میں تینوں سمجھاواں کی‘‘ گاکر ایک بار پھر لوگوں پر سحر طاری کردیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ بھی اس دوران اپنے شوہر کے برابر بیٹھی گانے کا لطف لیتی رہیں اور زیر لب ان کے ساتھ گانا گنگناتی رہیں۔

تقریب میں موجود راحت فتح علی خان کو بھی جنید صفدر کا گانا بھا گیا اور وہ بھی گانے کے دوران انہیں داد دیتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں