11

پنجگورمیں گولیوں سے چھلنی 5 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: حانے تل کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے حانے تل کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں