18

تیل کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے چین، جاپان اور بھارت کا اوپیک پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ

بیجنگ: امریکا، چین، بھارت اور جاپان نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کیلئے اہم فیصلے کر لیے جبکہ اوپیک پر 2 دسمبر کی میٹنگ میں دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا، چین اور جاپان نے تیل و گیس کے ریزرو ذخائر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ بھارت نے تیل کی قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی گھٹا تے ہوئے پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی پانچ روپے اور ڈيزل پر دس روپے فی لیٹر کم کردی۔

چین، جاپان اور بھارت نے تیل کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے اوپیک پر 2 دسمبر کی میٹنگ میں دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرتار پور میں 74 سال قبل بچھڑے دوست مل گئے
دوسری جانب امریکی صدر نے اسٹریٹیجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل کے اخراج کا حکم دے دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ اقدام ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ مربوط کوششوں کے تحت کیا گیا ہے، یہ ریلیز چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اوربرطانیہ سمیت دیگر توانائی استعمال کرنے والے ممالک کے ساتھ متوازی طورپر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں