15

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر قانون سازی کے بعد کمیٹیاں تشکیل دے دیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے بعد ای وی ایم، اس کے اخراجات اور موجود ہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔

پنجاب ٹائمز نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز(ای وی ایم) اور اوورسیز ووٹنگ ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی ہیں۔ کمیٹی کا مینڈیٹ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز سے متعلق سفارشات تیار اور بین الاقوامی معیارات اور بہترین پریکٹیسز کی نشان دہی کرے گی۔ یہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار اور عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ دے گی۔

الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی سربراہی میں ای وی ایم پر اخراجات سے متعلق قائم دوسری کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کے بارے میں اخراجات کی رپورٹ اور مشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ اور مشینوں کے استعمال کی بابت میکانزم الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔ یہ کمیٹی کمیٹی منصوبے پر عملدرآمد، بجٹ ضروریات، مشینوں کے سٹوریج سے متعلق سفارشات دے گی۔ کمیٹی کی سفارشات سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا تا کہ شارٹ اورلانگ ٹرم بنیاد پر محفوظ اسٹوریج کا بندوبست کیا جاسکے۔
اس بابت الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ ایچ الیون فور میں ایک پراجیکٹ پلاننگ کمیشن کو تجویز کر چکا ہے جہاں پر اسٹوریج کا بھی بندوبست کیا جاسکتا ہے، جب کہ ڈائریکٹر جنرل لا ءکی سربراہی میں تیسری کمیٹی قائم کی گئی ہے جو موجود ہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لیے اپنی تجاویز و سفارشات پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں