7

شاہین آفریدی کا بھارت کیخلاف اسپیل ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار

لاہور: شاہین شاہ آفریدی کا بھارت کیخلاف اسپیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پیسر کی ویڈیو بھی شیئر کردی، یاد رہے کہ شاہین شاہ نے میچ کے آغاز میں ہی تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے مضبوط بھارتی بیٹنگ کے قدم اکھاڑ دیے تھے۔

پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹ سے جیتا تھا،کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف گرین شرٹس کی یہ پہلی فتح تھی، اس کے بعد پاکستان نے اگلے چاروں میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی مگر پھر آسٹریلیا نے سفر تمام کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں