35

آسٹریلیا نے 15 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنالیے

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ واررنر نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں فنچ کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری سے بیٹگ جاری رکھی۔

پورے ٹورنامنٹ میں آف کلر دکھائی دینے والے شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی بولنگ کا جادو جگاتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش 28، اسٹیون اسمتھ 5، ڈیوڈ وارنر 49 اور گلین میکسول 7 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز مستحکم انداز میں کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں وکٹ گنوائے بغیر 47 رنز بنائے اور ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

بابراعظم 39 رنز بنانے کےبعد آؤٹ ہوئے تاہم محمد رضوان نے ایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی وہ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فخرزمان نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 ، ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں