4

سائنو فام ،سائنو ویک ویکسین لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد:برطانوی حکومت نے سائنو فام، سائنوویک کو بھی منظورشدہ ویکسین کی فہرست میں شامل کرلیا،برطانوی حکام نے ایسی تمام ویکسین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا جنہیں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹویٹ میں بتایا کہ بائیس نومبرسے سائنوویک، سائنو فارم کو بھی تسلیم کیا جائے گا۔

ٹریول ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ ویکسینز میں فائزر، آسٹرا زینیکا،موڈرنا اور جانسن سمیت سائنوویک،سائنو فارم اور کو ویکسین لگوانے والوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں