30

دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیں ہیوی انڈسٹریز کی صلاحیت اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا، انہیں ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اور آرٹلری گن بیرلزپر بھی بریفنگ دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا
مزید یہ کہ آرمی چیف کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کے بارےمیں بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔ دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں