36

پنجاب حکومت نےکالعدم تحریک لبیک کے 840 کارکنوں کورہا کردیا

پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے 840 کارکنوں کو رہا کردیا ہے۔ رہائی پانے والے کارکنان کو نقص امن کے قانون کے تحت پکڑا گیا تھا۔
پنجاب ٹائمز نیوزکے نمائندہ اسلام اآباد نے بتایا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پرعمل درآمد جاری ہے۔ معاہدے کی دوسری شق کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 15 اضلاع کی جیلوں سے 840 افراد کو رہا کردیا ہے۔
رہائی پانے والوں کوپچھلےچندروزمیں مختلف شہروں سے نقص امن کے قانون کے تحت 3 ماہ کے لیے قید کیا گیا تھا۔
گزشتہ روزاسٹئیرنگ کمیٹی کی لاہورمیں ملاقات کے بعد ان افراد کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں