15

پشاور، راولپنڈی سےآنے جانے والی ٹرینوں کا آپریشن بحال

پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہوگئی۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بحال کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پیر کو پشاور سے کراچی اور کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل اپنے روٹ سے روانہ ہوں گی۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے والی راول ایکسپریس راولپنڈی اور لاہور دونوں اطراف سے روانہ ہو ں گی جبکہ منگل کی صبح سےتمام ٹرینیں متبادل روٹ کی بجائے معمول کے مطابق اپنے مقررہ روٹ سے روانہ ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں