30

ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ

اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کردیا۔

پنجاب ٹائمز نیوز کے مطابق اوگرا نے نومبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اور اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے ہوگئی، جب کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021ء کیلئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں