24

میٹرو کیس؛ شہباز شریف کا آج نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج میٹرو کیس میں نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے نیب راولپنڈی کو جوابی خط لکھا جائے گا اور ان کے وکیل عطا تارڑ نیب میں پیش ہو کر نئی تاریخ لیں گے اور نیب حکام سے سوالنامے کی درخواست کریں گے۔

عطا تارڑ نیب میں شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرائیں گے اور شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ دیں گے۔
شہبازشریف کو آج نیب نے میٹرو کیس میں طلب کیا تھا۔ نیب میٹرو بس راولپنڈی اسلام آباد منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرومنصوبہ؛ نیب نے شہبازشریف کوطلب کرلیا

نیب کے مطابق شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دلوایا۔ نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں