36

پاک افغان کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور: پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ منسوخی کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ سری لنکا میں لاک ڈاؤن اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے کیا گیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبرکے درمیان سری لنکا میں ہونی ہے جس کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے سیریزکی میزبانی کی پیشکش کی تھی تاہم افغانستان نے پاکستان کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں