38

دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے شہر کنگسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا جب کہ ہم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں