46

پہلے ٹیسٹ میں اچھا کھیلے ، بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں رہا: وقار یونس

جمیکا : پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پہلا ٹیسٹ بہت اچھا ہوا، بدقسمتی سےنتیجہ ہمارےحق میں نہیں رہا۔

وقاریونس نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے شکست میں ڈراپ کیچز کا عمل دخل بہت تھا۔ باؤلرزکا کام مواقع فراہم کرناہوتا ہے، 3مواقع ملے لیکن فائدہ نہیں اٹھایا، جب موقع ملے اور اس سے فائدہ نہ اٹھائیں تو نقصان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمیکا کی وکٹ باؤلرز کو مدد فراہم کر رہی ہے اور ہمارے باؤلرز نے پورے ٹیسٹ میں بہت جان ماری۔

پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نہیں تھی، دوسرا ٹیسٹ جس وکٹ پر ہوگا اس میں بھی ایسی ہی کنڈیشن ہوگی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں کوشش کریں گے جو غلطیاں کیں وہ نہ دہراہیں۔

نعمان علی کو پہلے ٹیسٹ میں شامل نہ کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ نعمان علی اچھے اسپنر ہیں لیکن وکٹ ایسی نہیں تھی کہ فنگر اسپنر کو موقع دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ جب اچھے نتائج نہیں آئیں گے تو تنقید تو ہوگی جبکہ میری کارکردگی کو پی سی بی لازمی مانیٹر کر رہا ہے وہی بہتر جواب دے سکیں گے۔

افغانستان میں امریکہ کی شکست کے بعد مولانا فضل الرحمن کابائیڈن سے بڑا مطالبہ
وقار یونس کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی متحدہ عرب امارات میں ہے جہاں کی کنڈیشن سے پاکستان ٹیم بخوبی واقف ہے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں