26

پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا، خطے میں بھی امن ہوگا،کچھ قوتیں خطے کے امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں،خطے کے تمام ممالک بالخصوص افغان رہنماپائیدار امن کیلئے مل جل کر تعمیری کردار ادا کریں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن استحکام اور ترقی چاہتا ہے جس کیلئے خطے کے تمام ممالک اوربالخصوص افغان رہنمائوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مل جل کر تعمیری کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا، خطے میں بھی امن ہوگا ،پاکستان نے اس مقصد کیلئے شروع سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میںبھی کرتا رہے گا۔

افغانستان میں امریکہ کی شکست کے بعد مولانا فضل الرحمن کابائیڈن سے بڑا مطالبہ
انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں خطے کے امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے ہر سال ایک بہت بڑی تعداد مقامات مقدسہ کی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، عراق میں پاکستان سے جانے والے زائرین کی سہولت کیلئے نجف اشرف اور کربلا معلی میں قونصلیٹ قائم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان ہائوس بھی تعمیر کریں گے تاکہ زائرین کو وہاں رہنے کیلئے تمام سہولیات میسر کی جا سکیں۔

افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں : آرمی چیف
انہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی عراق میں زیارات کے مقصد کیلئے جاتے ہیں، جس حد تک ہو سکے ان کے انتظام و انصرام میں بہتری لائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ عراقی حکومت نے میری درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کی اس وقت شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال کے بعد ملکی سکیورٹی کے پیش نظر محرام الحرام بہت حساس ہے، شرپسند عناصر محرم الحرام میں امن خراب کرنے کے کوشش کرسکتے ہیں۔

صدر علوی کا ریفرنس مفروضوں پر مبنی ہے، واپس بھیج دیا جائے : جسٹس یحییٰ آفریدی
انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل چوکس ہوکر سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کروا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں ملک بھر میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ملک بھر میں اور بلخصوص خطہ جنوبی پنجاب اور ملتان جو کہ عزاداری کا گڑھ ہے، حکومت نے یوم عاشور کے حوالے سے بھر پور انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع ملتان میں ہمیشہ سے امن وامان و بھائی چارہ کی فضاقائم رہی ہے اور مثالی امن رہا ہے۔

الیکشن کمیشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے شفاف الیکشن کرائے : صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کی اس وقت شدید ضرورت ہے،عراق میں پاکستان سے جانے والے زائرین کی سہولت کیلئے نجف اشرف اور کربلا معلی میں قونصلیٹ قائم کرینگے، محرم الحرام میں ملک بھر میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں