14

ترک صدر افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے ملاقات کے خواہاں

ترک صدر افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے ملاقات کے خواہاں
ترک صدر افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے ملاقات کے خواہاںشیئرٹویٹ
ویب ڈیسک جمعرات 12 اگست 2021
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
اگر طالبان کو قابو میں نہ کیا گیا تو افغانستان میں امن حاصل کرنا ناممکن ہوگا، طیب اردگان
اگر طالبان کو قابو میں نہ کیا گیا تو افغانستان میں امن حاصل کرنا ناممکن ہوگا، طیب اردگان

انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے ملاقات کا اشارہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترک حکام طالبان سے مذاکرات کے لیے کام کررہے ہیں تاہم میں خود طالبان لیڈر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، اس کے علاوہ قطر میں حکام سے ملاقات ہوئی جہاں ہم نے طالبان کی پیشقدمی کو روکنے اور امن کی جانب قدم بڑھانے پر بات کی تھی۔

ترک صدر نے کہا کہ اگر طالبان کو قابو میں نہ کیا گیا تو ہمارے لیے افغانستان میں امن حاصل کرنا ناممکن ہوگا جب کہ افغانستان اور وہاں موجود عوام کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان تیزی سے کنٹرول حاصل کررہے ہیں اور اب تک 9 کے قریب صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ بھی کرچکے ہیں، اس کے علاوہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ترکی نے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی سنبھالنے کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان ترک حکومت کو اس حوالے خبردار کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں