46

کیا پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں دراڑیں پر چکی ہیں؟فردوس عاشق اعوان کا بڑادعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے ذاتی اقدامات کی وجہ سے ان کی جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے تعلقات میں پڑنے والی دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں۔

ایک انٹرویومیں فردوس عاشق اعوان نے انہیں پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکے جانے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا واضح عندیہ دیتا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات اب خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی نے کہا کہ کچھ دن قبل میں نے مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر کے بیٹے کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی سہولت فراہم کی اور پھر انہوں نے پی پی-38 کا ٹکٹ حاصل کر لیا، اگر کوئی پرویز الٰہی کی پارٹی چھوڑ دیتا ہے، کسی دوسرے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر منتخب ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔

مریم نواز غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو بیٹے کی شادی پر جاری رکھا، شہباز گل
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی ذاتی حرکتوں کی وجہ سے دونوں اتحادی جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں۔

سابق مشیر نے کہا کہ اگر پارٹی محسوس کرے گی کہ ملک اور صوبے کے لیے میری خدمات درکار ہیں تو وزیراعظم عمران خان مجھے ایک نیا کردار سونپیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک مشکل میدان جنگ ہے، تحریک انصاف کی اہم حریف جماعت نے عوام اور بیوروکریسی میں ایک مختلف رجحان قائم کیا ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک ایماندار آدمی ہیں، وہ میڈیا پر ان عوامی فلاحی کاموں کو اجاگر نہیں کر رہے جو انہوں نے کیے ہیں اور کوئی بھی ایسا شخص جو ان کے کاموں کی بڑائی اور تشہیر نہیں کرتا، وہ میڈیا اسکرینوں پر نمایاں ہونے میں ناکام رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں