9

اسلام آباد کے 2 تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید مثبت کیسز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔ ضعیم ضیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مثبت کیسز اور شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں