65

فردوس باجی سے پیار ہے، ان کے برے دن شروع ہوگئے: عظمیٰ بخاری

لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اتنی پیاری لگ رہی تھیں آج گلابی جوڑا پہنا لیکن ظالموں نے اندر جانے سے ہی روک دیا۔باجی حلف برداری کی تقریب میں باراتی بن کر آ گئی لیکن یہ پوچھ لینا تھا کہ انہیں کسی نے بلایا بھی تھاکہ نہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے عظمیٰ بخاری کہتی ہیں بطور سیاسی ورکر بدزبانی بدکلامی کام نہیں آتی جب کوئی آنکھیں پھیر لیں مجھے باجی فردوس سے بہت زیادہ پیار ہے جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا۔باجی خود پتہ کریں انکی ٹکٹ کوبھی خطرہ ہے ۔باجی پر برے دن شروع ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا دانستہ طورپر کروایا گیا اگر پتہ ہوتا تو ان کوساتھ لےکر اندر لے کر جاتی ۔ پارٹی کے اندر کے ہی لوگ ہیں جنہوں نے باجی فردوس کے ساتھ ایسا کروایا ۔پنجاب کے حالات اچھے نہیں پندرہ دن میں ایک دن بھی کورم پورا نہیں اسمبلی کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا کوئی والی وارث نہیں اتحادیوں کی لڑائی ہاؤس میں پہنچ گئی ہے۔گارڈز کو پوچھتی ہوں جنہوں نے فردوس عاشق اعوان کو اندر نہیں جانے دیا۔ آج ان کے ساتھ الوداعی سیلفی بھی لینا تھی ۔ہمارے برے دن نہیں انہیں ن لیگ میں دعوت دوں ۔اپوزیشن نے سول نافرمانی کی تحریک نہیں چلائی پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کیا تو برا کیا تمام تر اختلافات کے باوجود اسمبلی میں آئے۔ایک دو روز میں تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں