55

کوئٹہ میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ۔ موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پنجاب ٹائمز نیوز کے مطابق کوئٹہ میں نجی ہوٹل کے باہر دھماکا ہوا۔ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئی.ُپولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں