31

شاہراہوں کے کناروں پر تجاوزات کو ختم کیا جائے:ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (بیوروچیف پنجاب ٹائمز نیوز )ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ شاہرات پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک کے قوانین پر عملدرآمد کیا جائے۔شاہرات کے کناروں پر قائم تجاوزات کو فوری طورپر ختم کیا جائے۔مرکزی شاہرات پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے یو ٹرن پر پرچہ درج کرایا جائے۔لنک روڈ کے نزدیک رفتار میں کمی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں یہ بات انہوں نے محکمہ نیشنل ہائی وے،پرووینشنل ہائی وے، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور پرو ینشنل ہائی وے کے افسران اپنی اپنی شاہرات سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں انتظامیہ اور پولیس کا تعاون ان کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں