25

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھٹی میں گر کر مرنے والے مزدور کے واقعے کا نوٹس لے لیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے مناواں میں بھٹی میں گر کر مزدور کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ، عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے مزید کارروائی کی ہدایت بھی کر دی ۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مناواں میں واقع سٹیل مل میں کام کرنے والا مزدور ناقص انتظامات کے باعث لوہے کی بھٹی میں گر گیا ۔ فیکٹری انتظامیہ نے مزدور کے موت کی خبر کو لوہے کی بھٹی میں پگھلا دیا ۔ نہ پولیس آئی اور نہ ہی لیبر ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کی ۔ سٹیل مل انتظامیہ نے اندر کھاتے انسانی جان کا سودا کرلیا ۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 67 اموات رپورٹ، 3 ہزار 582 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو
مزدور کے بھٹی میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سٹیل مل انتظامیہ کی غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ نیو نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر نامی مزدور ٹرالی کی مدد سے سکریپ کو لوہے کی بھٹی میں پھینکنے کے لیے آگے بڑھتا ہے ۔ جیسے ہی وہ ٹرالی میں موجود سکریپ کو بھٹی میں انڈیلتا ہے تو توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے وہ خود لوہے کی بھٹی میں گر جاتا ہے ۔

پاس کھڑے دیگر مزدور جیسے ہی اپنے ساتھی کو لوہے کی بھٹی میں گرتا دیکھتے ہیں تو اسے بچانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں ، لیکن بھٹی کا درجہ حرارت اتنا زیادہ تھا کہ کوئی بھی اسے بچا نہ سکا ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا
سی سی ٹی وی میں یہ بھی واضح ہوگیا کہ فیکٹری میں لوہے کی بھٹی کے قریب کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں