31

شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو امن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے اور ایک افسر اور جوان زخمی ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ رہائشی نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے تھے اور وہ مظفرآباد کے رہائشی تھے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 67 اموات رپورٹ، 3 ہزار 582 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو
دہشت گردوں سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے نائیک غلام مصطفیٰ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید نائیک غلام مصطفیٰ کی تدفین ان کے آبائی علاقے دونہ چھتر، مظفرآباد میں کی گئی۔ شہید نائیک کی اس سے قبل نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں