16

اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ ڈالی

ممبئی: اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ دی ہے۔

ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اداکارہ سارہ علی خان نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان کی ناک پر زخم اور خون موجود ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اماں ابا، ناک کاٹ دی میں نے‘۔

سارہ علی خان کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد مداحوں کے کمنٹس کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ فینز اداکارہ سے ناک کاٹنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں جب کہ کئی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں