17

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار

باربا ڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

بارباڈوس میں کھیلے جارہے 4 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم بلے بازوں کے میدان میں اترنے سے پہلے ہی بارش نے انٹری دے دی۔

بارباڈوس میں ابھی تک بارش جاری ہے اور پچ کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا ہے جب کہ میچ کے فوری شروع ہونے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔
اس سے قبل بابراعظم کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، یہ سیریز ورلڈکپ سے متعلق بہت اہم ہے جب کہ کیرن پولارڈ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں