14

شہزاد اکبر سے تنازع؛ جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان گرفتار

لاہور: پولیس نے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں درج مقدمے میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب ٹائمز نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے جوہر ٹاؤن سے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لیا ہے، نذیر چوہان کی گرفتاری وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت ہوئی ہے۔

پولیس نے نذیر چوہان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی کو تفتیش اور وائس میچنگ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے نذیر چوہان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے، گروپ کے ارکان نے معاملے پر سیاسی اور قانونی لائحہ عمل کے لئے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

تنازع کی وجوہات؛

جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات پر قومی اور پنجاب اسمبلی کے ارکان پر مشتمل ایک گروپ وجود میں آیا تھا، جس میں نذیر چوہان بھی شامل تھے، نذیر چوہان نے ایک ٹی وی شو کے دوران شہزاد اکبر پر الزام لگائے تھے، جس پر شہزاد اکبر نے لاہور کے تھانہ ریس کورس میں پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دی تھی۔ پولیس نے درخواست کی روشنی میں نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم 2 ماہ تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں