13

اچھے دن آنے والے ہیں اور اب میں آسمان پر جاؤں گی ۔۔ خطرناک سیلفی لیتے ہوئے جان سے ہاتھ دھونے والی لڑکی کون ہے؟

کچھ لوگوں کو گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور اسی لئے وہ آگے بڑھنے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دنیا دیکھی ہوتی ہے لیکن دنیا دیکھنے کے شوق میں خطرناک جگہوں پر سیلفی لینا ایک زیڈوانچر ضرور ہے البتہ اس شوق کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جان بھی چلی جاتی ہے۔

بالکل ایسا ہی واقعہ 2 روز قبل 32 سالہ امریکی ماڈل سوفیا چیونگ کی ہانگ کانگ میں پیش آیا جہاں وہ ہا پاک لائی پارک میں میں اپنے دوستوں کے ساتھ پیدل چل رہی تھی کہ ٹسنگ دائی اسٹریم جھرنے کے کنارے سیلفی لینے لگی اور اور اسی دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور پانچ میٹر نیچے پول میں گر گئیں۔ جس کے بعد ان کے دوست انہیں اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچنے سے قبل ہی وہ راستے میں اپنی جان کی بازی ہار گئی۔

سوفیا دنیا بھر میں خطرناک تصویریں لینے کیلئے مشہور تھیں وہ سیلفی کیلئے کسی بھی حد کا خطرہ مول لیتی تھیں، مگر اس مرتبہ وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ انہوں نے اپنی آخری انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ اچھے دن آرہے ہیں ، جن کو ہفتہ اور اتوار کہا جاتا ہے اور ان دنوں میں آسمانوں کی بلندیوں پر جاؤں گی۔”

البتہ وہ اب اس دنیا سے ہی رخصت ہوگئی ہیں، کیپمنگ اور ہائیکنگ کے شعبے سے وابستہ لوگوں میں سوفیا اپنا ایک الگ نام بنا کر گئی ہیں، ان کی موت پر سیاح بھی غمزدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں