14

گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گوجرانوالہ: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانوالہ کے جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں واپڈا ٹاؤن بلاک اے 2 ، بلاک سی 1، سٹی ہاؤسنگ بلاک ڈبل ایف اور سٹریٹ حاجی نیاز دین والی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن 24 جولائی تک جاری رہے گا اور اس دوران ان علاقوں میں آمدورفت کو کنٹرول کیا جائے گا تاکہ دیگر علاقوں کے لوگ ان علاقوں میں داخل نہ ہو سکیں۔

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر اعظم کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں مزید 24 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور یہ تمام افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنہوں نے بیرون ملک سفر بھی کیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے 30 مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے تھے جن میں سے 24 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ 12 مریضوں کا تعلق لاہور اور 12 کا گوجرانوالہ سے ہے، ڈیلٹا مثبت آنے والے تمام 24 افراد نے بیرون ملک سفر کیا تھا، یہ مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں