10

کشمیر میں ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو بہت برا ہوگا، مریم نواز

مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا۔

اسلام گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کنا تھا کہ آزاد کشمیر نے الیکشن سے پہلے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنادیا، ہمارا منتخب نمائندہ الیکشن جیت چکا ہے، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ، یہاں اتنی گرمی ہے کہ اتنی گرمی کے جلسے کر کے میرا گلہ خراب ہوگیا ہے، اور 40 ڈگری درجہ حرارت میں آپ لوگ میری خاطر کھڑے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کو آزاد کشمیر میں ن لیگ کی الیکشن مہم نظر آرہی ہے، ہماری جماعت نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں، تحریک انصاف کا استقبال گندے انڈوں اور جوتوں سے ہوتا ہے، مسلم لیگ ن 2018 والی نہیں رہی، یہ ووٹ چوروں کو پکڑنے والی جماعت ہے اور جس نے دھند میں سے ووٹ ڈوھنڈ لیے تھے، یہ 2018 نہیں ہے جس میں آپ نے آرٹی ایس رکوادیا تھا، ووٹ چورو اگر تم نے دھاندلی کی یا ہمارا کشمیر سے جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اس بار الیکشن چور کرنے کی ہمت بھی نہ کرنا، گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا۔
لیگی رہنما نے کا کہ آج سنا ہے کہ عمران خان کشمیر تشریف لا رہے ہیں اور انہوں نے باغ سے اپنی الیکش مہم کا آغاز کیا کیونکہ وہاں اے ٹی ایم مشین ہے، انہوں نے ایک نئی ایم ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے، عمران خان وہاں جاتے ہیں جہاں پیسہ ہوتا ہے، میری کشمیری عوام سے درخواست ہے کہ ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے نہ کریں بلکہ گو گو عمران گو سے کریں، اور عمران خان کو ہار پہننانا جس پر آٹا چوری میں نمبر ون اور دوائی چور لکھا ہو، جب کہ عمران خان کو ایک تاج پہنانا جس پر کشمیر فروش لکھا ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں کہ 2 منٹ خاموشی اختیارکریں، اور پھر خاموشی اختیار کرنے کا کہہ کر مکمل خاموش ہوگئے، وزیر امور کشمیر نے لوگوں پر فائرنگ کرائی، یہ ایسے لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو بھی فیصلہ دینا پڑا کہ وزیر امور کشمیر کشمیر میں داخل نہیں ہو سکتا، کشمیر میں ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے روزصبح اٹھتےہی خبرملتی ہے، آٹا، دوائیاں، چینی مہنگی، نواز شریف کے دور میں جو سی پیک شروع ہوا آج وہ بند پڑا ہے، آج ہوائی اڈے گروی رکھے جاررہے ہیں، ہمارے دورمیں کہا کرتے تھے موٹرویز اور سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی اور آج وہی کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مان لیں نوازشریف آپ سب کے استاد ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں