15

پنجاب: پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار

پنجاب میں پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی مضمون قرار دے دیا گیا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی ہوگی۔
پہلی سے تيسری جماعت تک ہفتے ميں تین دن کلاسز ہوں گی جبکہ چہارم اور پنجم ميں ہفتہ وار چار کلاسز ہوں گی۔ اسکے علاوہ 50 نمبر کا سالانہ امتحان بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل بلوچستان میں بھی پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بل 2019 کے مسودے کی منظوری دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں