27

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالرز اضافے سے 1825ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت450 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 9 ہزار350 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافہ سے 93 ہزار750روپے رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے اضافہ سے 1460روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں