37

حسن علی کے اشتہاری بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفی کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا۔

خیال رہے کہ حسن علی کے بھائی خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں