24

کورونا کی شدت؛ ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کیلئے خصو صی اقدامات کا آغاز

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کے خطرات سے نمٹنے کیلئےہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کیلئے خصو صی اقدامات کا آغاز کردیا۔

این سی او سی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور عید الا ضحی کی آمد کے پیش نظر کرونا کے پھیلاؤ کے خطرات لاحق ہیں جس کے وجہ سے خطرات سے نمٹنے کیلئےہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کیلئے خصو صی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

این سی او سی کے کے مطابق تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا اجراء کردیا گیا ہے، ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما گھروں اور شادی ہالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ ، مساجد اور بازاروں کے لئے پہلے سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ کیلئے تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئی ہیں، اور خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں