15

پیپلز پارٹی قطعی طور پر پی ڈی ایم کو چھوڑ چکی ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی قطعی طور پر پی ڈی ایم کو چھوڑ چکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے امریکہ جانے سے متعلق مجھ سے مشورہ نہیں کیا اور انتظار کے باوجود پیپلزپارٹی کی جانب سے کوئی اشارہ نہیں آیا۔ یوم آزادی پر کراچی میں بہت بڑاجلسہ کریں گے، آزادانہ انتخابات کیلئے ہر پاکستانی کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گلے شکوؤں تک پہنچ گئے۔ امریکہ کے ساتھ دوستی کا معیار سی پیک کا خاتمہ ہے۔

ارب پتی رچرڈ برینسن تاریخی خلائی سفر
گزشتہ دنوں پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا۔ نااہل لوگوں کو بٹھا کر پارلیمنٹ کی بےتوقیری کی گئی اور ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان پہنچ گیا ہے جبکہ 4 جولائی کو سوات اور 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے اور پی ڈی ایم اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پشتون بیلٹ میں مذہب کی جڑیں بہت گہری ہیں اور ان جڑوں کو اکھارنے کے لیے عمران خان کو لایا گیا۔ منصوبے کے تحت نئی نسل کو گمراہ کیا گیا ہے اور ایک مادرپدر آزاد معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں