20

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، شہروں میں مثبت شرح 1.7 ریکارڈ

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 1.7 ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 3.2، فیصل آباد میں بھی0.5، ملتان میں 1.6 جبکہ راولپنڈی میں 2.5 ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 292 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ٹوٹل تعداد 348,085 ہو گئی ہے۔

اب تک صوبہ بھر میں 328,767 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8,499 رہ گئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں 3 اموات سمیت صوبہ بھر میں کل 4 اموات، اموات کی کل تعداد 10,819 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,062 ٹیسٹ کئے گئے۔

صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5,827,053 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 126، راولپنڈی میں 75، پاکپتن میں 10، رحیم یار خان میں 9، سیالکوٹ میں 9، ملتان میں 7، ڈیرہ غازی خان میں 6 اور میانوالی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فیصل آباد میں 5، سرگودھا میں 5، اٹک میں 4، گجرات میں 4 جبکہ بہاولپور، چکوال، قصور اور وہاڑی میں 3 تین مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

گجرانوالہ، خوشاب، منڈی بہاوالدین اور مظفرگڑھ میں بالترتیب 2 دو مثبت کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں