18

اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5.2 کی شرح سے کورونا کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 115 ہے جب کہ شہر میں اب تک 781 لوگ عالمی وبا سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں