28

پی سی بی کا یونس خان کی جگہ بیٹنگ کوچ نہ لانے کا فیصلہ

یونس خان کی رخصتی کے بعد پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذارئع کے مطابق پی سی حکام نے فی الحال ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اسسٹنٹ ٹو مینجر شاہد اسلم کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے میں معاونت کریں گے۔

خیال رہے یونس خان نے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے دو روز پہلے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
ڈربی میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ اس وقت کوئی بیٹنگ کوچ نہیں، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ نہیں ہوگا تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بجھوائے جانے کی باتیں گردش کررہی تھیں۔

محمد یوسف کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز جولائی، اگست میں شیڈول ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں