17

ملک میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں غربت اور بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہوئی ، اکثریت پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں اور موجودہ سسٹم سے نجات چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں 35 سے لے کر سو فیصد تک اضافہ ہوا ، پائیدار جمہوریت کے لیے شفاف انتخابات ہونا بنیادی شرط ہے ، الیکشن میں زر اور زور کے کلچر کو ختم کرناہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ پائیدار جمہوریت کے لیے الیکشن کمیشن کو خود مختار ادارہ بنانا پڑے گا ، گھریلو تشدد بل اسلامی اقدار پر حملہ اور خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازش ہے ، بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانا مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں سی پیک پر کام کی رفتار سست ہے ، سی پیک کے ثمرات تمام صوبوں اور خطوں کو برابری کی سطح پر ملنے چاہئیں ، بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق صوبے کی عوام کا ہے ، اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوری ریاست بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں