13

وزیر اعظم عمران خان ناران پہنچ گئے

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان ناران پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم ناران، ضلع مانسہرہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے شروع کیے گئے سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے ۔

ان منصوبوں میں دریائے کنہار کے کناروں پر شجر کاری، کمیونٹی ریور رینجرز کو موٹر بائیکس کی تقسیم، دریائے کنہار میں ٹراوٹ مچھلی کی افزائش، ساڑھے پانچ لاکھ ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی،

سیاحوں کے لئے ایمرجنسی ریسپانس سروس اور فضلہ جمع کرنے کے لیے مشینری اور سامان کی حوالگی شامل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان آج ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں