14

حریم شاہ نے اگرشادی کی ہے تویہ اس کا شرعی حق ہے ، شہلا رضا

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ حریم شاہ نے اگرشادی کی ہے تویہ اس کا شرعی حق ہے اور میرے علم میں نہیں ہے کس سے شادی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ ڈائرکٹوریٹ میں دو سیل چل رہے ہیں اور ورکنگ وومن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس شیر خوار بچے ہوا کرتے تھے ، اب بڑے بچے بھی ہونگے ، متحدہ کو وفاق کی طرف سے یہ ذمداری دی گئی تھی کہ بجٹ کے دوران احتجاج کرے ، بجٹ کے دوران سیٹیاں بجائی گئیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ آئین کے تحت پانچ دن گئے ، پنجاب کا بجٹ سندھ کے بعد پیش کیا گیا ، وہاں سندھ سے کم خطاب کیے گئے اور بجٹ پاس ہوا ، پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی اپوزیشن ہے جس نے کٹ موشن نہیں پیش کیے ، جب کٹ موشن نہیں ہوں تو بجٹ پاس ہونا ہوتا ہے۔
شہلا رضا نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی کہ بجٹ میں خواتین کے ڈیپارٹمنٹ کو نظر انداز کیا گیا ، وومن ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ کو بڑھایا گیا ہے ، ٹوٹل نمبر اسکیم گیارہ ہیں ، دس اسکیم چل رہی ہیں پہلے سے ، ایلوکیشن 2.4 ملین ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شدید کم اسٹاف کے ساتھ چار ڈائرکٹوریٹ چلا رہے ہیں ، دو دو افراد بٹھا کر یہ محمکہ چلارہے ہیں ، اس بار بجٹ بڑھایا گیا ہے ، سندھ میں پانچ سال بھرتیوں پر پابندی رہی ، سندھ میں پینشنرزکی تعداد زیادہ ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہم نئی بھرتیاں کیسے کریں ، ہم مزید بھرتیاں نہیں کرسکتے ، سندھ میں وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کوالگ کیاگیا ، سیف ہاؤس مصیبت میں پہنچنے والی خواتین کی فوری مدد کےلئے بنائیں گے ، دارالامان میں کورٹ آرڈرزسے خواتین کورکھاجاتاہے۔
شہلا رضا نے کہا کہ غفلت کی وجہ سے بجلی کابحران ہے ، ریل کا حادثہ سندھ کے آفیسر پرڈال دیاگیا ، بڑے افسوس کی بات ہے ، وفاقی حکومت اپنا کام نہیں کرسکی ہے ، ان کی توجہ انتقام کی طرف ہے ، وہ بھی غفلت کاشکارہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ جب بھی کوئی زیادتی ہوتی ہے توپوری سوسائٹی جج بن جاتی ہے ، ضیاء الحق نے قانون بنایا تھا کہ ریپ کے چارگواہ ہونے چاہیئے ، ایک نابینہ کاریپ ہواتھا اب وہ کیسے پہچانے گواہوں کو ، خانیوال میں چارسال کی بچی کے ساتھ ریپ ہواہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہم خواتین کے لباس کوکیاکہہ سکتے ہیں ، افسوسناک صورتحال ہے ، بچے غربت کی وجہ سے بلیک میل ہوجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں