23

اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو وراثت کا حق دیا ہے ، عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو وراثت کا حق دیا ہے۔

تفصیلات ک مطابق صدر مملکت عارف علوی سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے کہا کہ علماء مساجد کے ذریعے لوگوں میں اہم سماجی موضوعات پر اسلام کی تعلیمات واضح کریں۔
انہوں نے کہا کہ علماء وراثت میں خواتین کے حقوق پر مساجد کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پیدا کریں ، علماء بڑھتی ہوئی آبادی اور صحت کے مسائل کے متعلق لوگوں کو تعلیم دیں ، علماء معاشرتی اصلاح اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں۔
عارف علوی نے کہا کہ علماء منبر و محراب کے ذریعے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں ، علماء نےکورونا کے دوران لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے ،ایس او پیز پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
صدر مملکت نے تمام رویت ہلال کمیٹیوں کو فعال بنانے پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے کردار کو سراہا ۔
واضح رہے کہ ملاقات میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں