45

خوشاب میں چھریوں کے وار سے دادا اور پوتی قتل

خوشاب: خوشاب میں رشتے کے تنازعہ پر 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

واقعہ خوشاب کے نواحی گاؤں سرکی نوشہرہ میں پیش آیا جہاں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ رشتے کے تنازعہ پر نواسوں نے نانا سمیت ماموں زاد بہن کو قتل کردیا جب کہ تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے، ملزمان نے بجلی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں گھس کر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعے پر ڈی پی او خوشاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں