36

غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کا معاملہ، شیخ رشید کا بڑا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرنل (ریٹائرڈ) میرعجم خان درانی کو ڈی جی نادرا سندھ کے عہدے سے فوری ہٹا دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کے حکم پر چیئرمین نادرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ غیرملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے الزام میں نادرا سندھ کے 20 سے زائد افسران و اسٹاف زیر حراست ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں